سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل؟
جمال خاشقجی کا سایا اب تک سعودی عرب کے سر پر منڈلا رہا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کو امید تھی کہ یہ معاملہ جیسے تیسے رفع دفع ہو جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا۔ سیکورٹی کے حوالے سے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کم و بیش ۷۵ برس پر محیط ہیں۔ یہ تعلقات اب داؤ پر لگتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ امریکا کے لیے جمال خاشقجی کے قتل میں ولی عہد محمد بن سلمان کے مبینہ کردار کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ سعودی منحرف جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ کے اندر بلایا گیا۔ انہیں اپنی شادی کے سلسلے میں دستاویزات درکار تھیں۔ دستاویزات حوالے کرنے کے بہانے بلاکر جمال خاشقجی کو قتل کرادیا گیا۔ اقوام [مزید پڑھیے]