دوسرے سیارے سے زمین تک انسانی آواز کی اوّلین رسائی

تسخیرِ قمر کے بعد ارتقا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی دوسرے سیارے سے انسانی آواز کی زمین تک رسائی ممکن ہو پائی ہے۔ امریکی خلائی مشن کیوریوسٹی نے مریخ سے انسانی آواز میں ریکارڈ پیغام کو زمین سے نشر کیا ہے۔ یہ آڈیو پیغام مریخ پر بھیجی گئی خلائی گاڑی کیوریوسٹی نے سرخ سیارے کی تصویریں بھیجنے کے بعد زمین پر بھیجا ہے۔ یہ پیغام ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے ریکارڈ کروایا تھا جس میں ناسا کے اسٹاف کو مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ ناسا کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ پیغام اس فرد کے لیے بھی ہے جو ممکنہ طور پر کبھی مریخ پر اترے گا اور وہاں سے اپنی آواز میں پیغام زمین پر بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاند پر نیل آرم اسٹرانگ کے قدم رکھنے کے بعد کیوریوسٹی کا مریخ پر پہنچنا خلائی تسخیر میں دوسرا اہم قدم ہے۔

(بحوالہ: روزنامہ ’’ہندوستان ایکسپریس‘‘ دہلی۔ ۲۹؍اگست ۲۰۱۲ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*