انٹرنیٹ کا استعمال

مختصر مختصر

٭ ۱۷ ممالک میں کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق ہالینڈ / نیدرلینڈ کی ۷۲% آبادی انٹرنیٹ استعمال کر کے دنیا بھر میں سرفہرست ہے‘ جبکہ پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والی ۵% آبادی کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔

٭ حالیہ سروے کے مطابق اگر امریکا نے (جنوبی کوریا کے دارالحکومت) سیئول کی مرضی کے بغیر‘ شمالی کوریا پر حملہ کیا تو جنوبی کوریا کے ۴۸% نوجوان شمالی کوریا کا ساتھ دیں گے۔ جبکہ امریکا کا ساتھ دینے پر صرف ۱۲% نوجوان آمادہ ہیں۔

٭ امریکا میں ۸۲% افراد ۱۹۹۴ء میں اپنے دفتری فرائض کا کم از کم نصف حصہ روز کے روز مکمل کر لیا کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا کرنے والے گھٹ کر صرف ۵۰% رہ گئے ہیں۔ جبکہ کمپیوٹر کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایک عشرہ قبل ایک امریکی ہفتہ وار اوسطاً ۵ء۹ گھنٹے کمپیوٹر پر لگاتا تھا اور اب وہ ہفتہ وار ۱۶ گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرتا ہے۔

(بشکریہ: ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘۔ میگزین۔ شمارہ۔ ۶ مارچ ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*