جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اعصابی تنائو کا شکار

گزشتہ دنوں امریکی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے دوران جنرل ڈیوڈ پیٹریاس جو امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں کماندار ہیں اور ساتھ ساتھ افغانستان میں جاری جنگ کے نگراں بھی ہیں‘ بے ہوش ہو گئے اور انہیں فوری طور پر کمرے سے باہر لے جایا گیا۔ سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے اجلاس میں جو دیگر لوگ شامل تھے‘ اُن کا کہنا ہے کہ جنرل پیٹریاس بہت دھیان سے سینیٹر جان میک کین (ری پبلکن) کا خطاب سن رہے تھے جو افغانستان میں جاری امریکی فوجی مداخلت پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ سینیٹر کو افغانستان میں جاری کارروائیوں پر اعتراض کر رہے تھے کہ خطاب کے دوران ہی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر ان کے ماتحت اس کمرے سے باہر لے گئے۔

چند منٹ بعد کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون (C.Levin) (ڈیمو کریٹ) نے پیٹریاس کے متعلق بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد جنرل پیٹریاس واپس آئے تو تمام ارکان نے ان کو خوش آمدید کہا۔ جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ وہ جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی افواج کی حالیہ دنوں میں ناکامی کے سبب اعصابی تنائو کا شکار ہیں۔

(بحوالہ: روزنامہ ’’دی نیشن‘‘ ۱۶ جون ۲۰۱۰ء)

چین‘ ایشیا میں امریکا کا سب سے اہم اتحادی

۱۹۸۵ء کے بعد پہلی بار چین جاپان سے ایشیا میں امریکی اتحادی کے حوالے سے سبقت لے گیا ہے۔ گزشتہ دنوں جاپانی وزارتِ خارجہ اور گیلپ کی جانب سے ہونے والے سروے میں ۲۰۰ امریکیوں نے رائے کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ۲۰۰۸ء میں ۵۴ فیصد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جاپان ایشیا میں امریکا کا سب سے اہم اتحادی ہے جبکہ ۳۸ فیصد نے چین کے حق میں رائے دی۔ ۲۰۱۰ء میں اس کے برعکس ۳۸ فیصد لوگوں نے جاپان اور ۵۶ فیصد لوگوں نے چین کو ایشیا میں امریکا کا سب سے اہم اتحادی قرار دیا۔

(بحوالہ: ’’نیوزویک‘‘ ۱۴ جون ۲۰۱۰ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*