کزن میرج

دنیا میں بچوں کی آبادی کا ۴ء۸ فیصد حصہ ایسے والدین کی اولاد ہے جو آپس میں پہلے سے قریبی رشتہ دار ہیں۔ حالیہ تحقیقی مطالعہ کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ اگر والدین آپس میں قریبی عزیز (فرسٹ کزن) ہوں تو اولاد کے پیدائشی عیب دار ہونے اور ذہنی معذوری کے خدشات دوگنے سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔

(نیوز ویک)

***

دنیا میں کھرب پتی لوگوں کی تعداد ۷۹۳ ہو گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں ۱۵% زیادہ ہے۔

(’’نیوز ویک‘‘۔ ۲۰ مارچ ۲۰۰۶ء)

***

٭ میک ڈونلڈز نے ۲۰۰۵ء میں پوری دنیا میں ۲۰ بلین امریکی ڈالر (بارہ کھرب پاکستانی روپے) کی اشیاء فروخت کیں۔ یہ آمدنی سالِ گذشتہ (۲۰۰۴ء) سے ۷ فیصد زیادہ ہے۔

(نیوزویک)

٭ چین کے پاس بیرونی زرِ مبادلہ ۷ء۸۵۳ بلین ڈالر ہے‘ جو کہ جاپان کے بیرونی زرِ مبادلہ سے بھی زیادہ ہو کر اب دنیا کا کثیر ترین زرِ مبادلہ بن گیا ہے۔
٭ چین اور امریکا کے مابین ۲۰۰۵ء میں ہونے والی تجارت میں چین کا Trade Surplus (تجارتی بچت) ۲۰۲ بلین ڈالر ہے۔ یہ بہت اونچا ریکارڈ ہے جس کا بیجنگ کے بڑھتے ہوئے ذخیرۂ زرِ مبادلہ میں اہم کردار ہے۔

(ٹائم میگزین)

{}{}{}

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*