ناجائز ادویہ

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ:

٭ اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں ۱۵ سال سے ۶۴ سال تک کے ۲۰ کروڑ لوگ جنہوں نے دنیا بھر میں گذشتہ ۱۲ ماہ میں ناجائز ادویات کا استعمال کیا ہے‘ کی تعداد قبل کے سال کے مقابلے میں ۸ فیصد زیادہ ہے۔

٭ عالمی خوردہ منڈی میں ناجائز ادویات کی مالیت ۳۲۲ بلین ڈالر کے برابر ہے جو کہ دنیا بھر کے ۸۸ فیصد ممالک کے کے جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔

٭ طالبان کے ذریعہ چی نوک (Chinook) ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے سبب ۱۶ امریکی فوجی گذشتہ ہفتہ ہلاک ہو گئے۔ اکتوبر ۲۰۰۱ء میں جب اتحادی افواج نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو اس کے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں امریکی فوجی مارے گئے۔

(بشکریہ: امریکی ہفت روزہ میگزین ’’ٹائم‘‘۔ شمارہ۔ ۱۱ جولائی ۲۰۰۵ء)

٭ امریکیوں کی ۷۳ فیصد تعداد چینی کمپنی CNOOC کی جانب سے امریکی آئل کمپنی Unocal کو خریدنے کی پیشکش کی مخالف ہے۔

٭ لندن کے Christie نیلام گھر میں نیلام کے لیے رکھی ۱۴ویں صدی عیسوی کی پروسیلین کی صراحی کے لیے ۲ کروڑ ۷۷ لاکھ ڈالر کی بولی کامیاب قرار پائی۔

٭ ایک تازہ سروے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ امریکی طبی ادویات کا ناجائز استعمال منشیات کے طور پر کرتے ہیں۔ یہ تعداد اس مجموعی تعداد سے زیادہ ہے جو ہیروئن‘ کوکین‘ میتھام فیٹامائن کا استعمال کرتی ہے۔

(بشکریہ: امریکی ہفت روزہ میگزین ’’ٹائم‘‘۔ شمارہ۔ ۲۵ جولائی ۲۰۰۵)

٭ دنیا کے اطراف میں چھ لاکھ لوگ ایسے ہیں جو ۲۰۰۴ء میں کروڑ پتی بن گئے۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ زیادہ ہے۔

(بشکریہ: امریکی ہفت روزہ میگزین ’’نیوز ویک‘‘۔ ۲۰ جون ۲۰۰۵)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*