۱۰۵ فلسطینی جاں بحق

اسلحہ واپس لینے کی مہم
☼ اسلحہ واپس لینے کی امریکی فوج اور عراقی حکومت کی ۵ روزہ مشترکہ مہم کے دوران ایک مارٹر گولے کے عوض عراقیوں کو گیارہ امریکی ڈالر ادا کیے گئے۔
☼ خودکشی کے دو معاہدے جن کے تحت جاپان میں گذشتہ ہفتے ۹ اشخاص نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ طے پائے تھے۔
☼ سنگاپور کے ۴۰ ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کو پولیس نے دہشت گردوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
☼ سنگاپور میں ۲۰۰۲ء سے اب تک ۴۰ ایسے جنگجو گرفتار کیے جاچکے ہیں جن کا مبینہ تعلق القاعدہ سے ہے۔
☼ ایک تازہ سرکاری رپورٹ کے مطابق چین میں سال ۲۰۰۲ء میں ۶ کروڑ بالغ افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں۔
☼ اسرائیل کی غزہ میں تازہ جارحیت کے نتیجے میں ۲۹ ستمبر سے اب تک ۱۰۵ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں ۱۸ لوگ ایسے ہیں جن کی عمر ۱۶ سال سے بھی کم تھی۔

(بشکریہ: ٹائم میگزین)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*