افریقا کی غربت

افریقا کی غربت

٭ G-8 ممالک کے سربراہوں کے حالیہ اجلاس نے بالآخر افریقا کی غربت دور کرنے کے لیے دی جانے والی امدادی رقم کو دوگنا کر کے ۵۰ بلین ڈالر سالانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

٭ اس اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایک ’’آزاد فلسطینی ریاست‘‘ کی تشکیل کے لیے ۳ بلین ڈالر دیے جائیں گے۔ (بِلین کا مطلب پورا ایک ارب ہے)۔

٭ چین کے سرکاری پریس کے مطابق چین امریکا باہمی تجارت میں امسال ۱۰۰ بلین ڈالر کی اضافی آمدنی (Surplus) چین کے حصے میں آئے گی۔

٭ امریکا کے نیشنل کائونٹر ٹیرراِزم سینٹر کے مطابق سال ۲۰۰۴ء میں ’’دہشت گردانہ حملوں‘‘ کی تعداد ۳۱۹۲ تھی۔

٭ اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ۴۳۳,۲۸ افراد زخمی‘ اغوا یا ہلاک ہوئے۔

٭ ناسا ڈِیپ اِمپیکٹ خلائی جہاز کو چھوٹے خلائی سیارہ Temple-1 سے تجرباتی طور پر ٹکراتے وقت جہاز کی رفتار ۳۷۰۰۰ کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ ٹکرائو خلائی سیارہ کی ماہیئت کی تحقیق کے لیے کیے جانے والے ۳۳۳ ملین ڈالر کے تجربے کا نقطۂ عروج تھا۔ (۳۳۳ ملین امریکی ڈالر پاکستان کرنسی میں بیس ارب روپے سے زائد بنتے ہیں)۔

٭ ایک روسی ماہرِ فلکیات مرینہ بائی نے عدالت میں ناسا پر ۳۰۰ ملین ڈالر (تقریباً ۱۸ ارب روپے) ہرجانہ کا دعویٰ یہ کہہ کر کیا ہے کہ امریکی خلائی جہاز کو خلائی سیارہ سے اس تیز رفتاری سے ٹکرا کر سائنسدانوں نے کائنات میں مختلف قوتوں کے مابین قائم توازن کو تباہ کیا ہے‘ جس سے اس ماہرِ فلکیات کی پیش گوئیوں پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

(بشکریہ: امریکی ہفت روزہ میگزین ’’ٹائم‘‘۔ شمارہ۔ ۱۸ جولائی ۲۰۰۵ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*