
اسلام کے خلاف مغرب کی سازش | 1
عیسائی دنیا اسلام کو نقصان سے دوچار کرنے کی امید سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئی۔ صلیبی جنگوں میں مغرب کی شکست کے بعد اسلام ایک جمود کے دور سے گزرا۔
عیسائی دنیا اسلام کو نقصان سے دوچار کرنے کی امید سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئی۔ صلیبی جنگوں میں مغرب کی شکست کے بعد اسلام ایک جمود کے دور سے گزرا۔
مشرقِ وسطیٰ کی غیرمنصفانہ سرحدیں چرچل کے الفاظ میں مقامی طور پر ہضم ہو جانے والی مشکلات سے کہیں زیادہ مشکلات کو جنم دینے کا سبب ہیں۔ ناکارہ سرحدوں کے علاوہ بھی مشرقِ وسطیٰ کے بے شمار مسائل ہیں۔ یہ مسائل ثقافتی جمود و شرمناک عدم مساوات سے لے کر بھیانک قسم کی مذہبی انتہا پسند تک وسیع ہیں۔
اس کا اندازہ پیدل چلنے والے لوگوں سے بھری ٹوکیو کی شاہراہوں پر نہیں ہوتا لیکن جاپان کے اژدہام میں بہت کمی آرہی ہے۔ اس کا سہرا عورتوں کی تولیدی صلاحیت کو جاتا ہے۔ ہر خاتون کی تولیدی شرح گھٹ کر ۱ء۲۵ رہ گئی ہے
میرا نام علی بلوسین ہے۔ میں نے کمیونزم کے فلسفہ پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ پولیٹیکل اسٹڈیز میں ڈپلوما کیا ہے۔ سوویت یونین کے زمانے میں فلسفہ کا استاد رہا۔ لیکن درحقیقت میں کمیونسٹ فکر سے مطمئن نہیں تھا۔ میرا خیال تھا کہ اس میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور موجود ہے۔ اس دنیا کا ایک خالق ضرور ہونا چاہیے
خوشحال خان خٹک خود بھی ایک بلند پایہ عالم تھے اور اپنے وقت کے ممتاز علماء کے ساتھ محبت رکھتے تھے۔ اس لیے وہ علم کی اہمیت جانتے تھے۔ خوشحال نے شعر کی زبان میں بھی علم کی اہمیت اور افادیت بیان کی ہے اور نثر میں بھی علم کی فضلیت پر روشنی ڈالی ہے۔ کہتے ہیں:
حزب اﷲ اور اس کی فوجی و سیاسی حیثیت کا معاملہ ملکی‘ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس ۳۳ روزہ جنگ میں اسرائیل پر حزب اﷲ کی فتح واقعی طور پر خطے میں بہت ساری سیاسی تبدیلیوں کی موجب بنی ہے اور اس نے نام نہاد ’’نئے مشرقِ وسطی‘‘ کے امریکی منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہودی مذہبی رہنما یسرویل ویسی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ صیہونیت ایک شیطانی جھوٹ ہے‘ جس نے دنیا سے متعلق اچھے عزائم رکھنے والوں کو اب تک دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور خود کو یہودی مملکت قرار دینے والی انتہائی بدطینت اور مکروہ حکومت کے تعاون کے سلسلہ میں انہیں مطمئن کر دیا ہے۔ یسرویل ویسی کہتے ہیں کہ اسرائیل اور صیہونیت نے ہر چیز کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
چاند پر ہوا کی قلت ہے لہٰذا اس کمی کے باعث ایک اہلِ نظر کے لیے چاند سے آسمان ہمیشہ کالا اور ستاروں سے بھرا دکھائی دیتا ہے۔ لہٰذا چاند پر قدم رکھنے والے ان انسانوں کے قدموں کے نشانات بھی آج تک وہاں مل جائیں گے کیونکہ وہاں کوئی ہوا کا جھونکا موجود ہی نہیں ہے جو کہ انہیں مٹا سکے۔
راماناتھن کے بقول پانچ سے دس سال پہلے سائنسدانوں کا خیال تھا کہ آلودگی صرف شہری علاقوں کا مسئلہ ہے‘ لیکن اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آلودگی والے بادل تیزی سے سفر کرتے ہیں اور پورے سمندر کا احاطہ کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی ہولوکاسٹ کے بارے میں معمولی شک و شبہ کا اظہار بھی کر دے تو اس کے خلاف پوری دنیا چراغ پا ہو جاتی ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔
جبکہ تقریباً ارب لوگ وزن کی زیادتی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کی وجہ وہ طرزِ زندگی ہے جس میں بیٹھے رہنے کے اوقات غالب ہوتے ہیں
نواب اکبر بگٹی مر گئے۔ پاکستانی فوج کے ہاتھوں ان کا پرتشدد قتل ایک ملٹری آپریشن کے ذریعہ کیا گیا جس کا ہدف ان کا قتل تھا۔ اس آپریشن نے بلوچستان کو ایک شہید فراہم کر دیا ہے جس کی اسے اس گھڑی شدید ضرورت تھی تاکہ لوگوں کا ہجوم قومی تحریک کے گرد اکٹھا کیا جاسکے اور پھر اس تحریک میں نئی جان ڈالی جا سکے۔
اگست کی یہ تاریخ ہر سال یہی منظر پیش کر رہی ہے اور قیامت تک پیش کرتی رہے گی۔ آپ شاید محسوس نہ کرتے ہوں گے لیکن آیئے مختصراً اس داستان کو سن لیجیے۔ ممکن ہے کہ اس کے بعد میری طرح اس تاریخ کا یہ سوگوار منظر آپ کے دل میں بھی ہمیشہ کے لیے منقوش ہو جائے۔
میں اپنی زندگی میں بہت ہی خوش قسمت رہا ہوں۔ جو کچھ میں نے کیا‘ اس کے نتیجے میں مجھے اور میری بیوی کو بے شمار مسرت و شادمانی میسر آئی۔ میں چار سال وائٹ ہاؤس میں رہا‘ یہ میری ناکامی نہیں تھی۔ کسی کے لیے امریکا کے صدر کی حیثیت سے کام کرنا کوئی سیاسی ناکامی تو نہیں۔ جب میں نے کاخِ سفید چھوڑا تو ہم نے اپنی زندگی کے بہترین دن گزارے۔
کہ ایل ڈی پی امریکا کے ساتھ قریبی دوستی کے باوجود سیاسی معاملات میں اس کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی اور قومی مفاد میں فیصلے کرتے وقت کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اب خبر آئی ہے کہ ایل ڈی پی کو اپنے پاؤں جمانے اور حکومت کو مستحکم کرنے کے لیے امریکی سی آئی اے خفیہ فنڈز دیتی رہی
Copyright © 2023 | WordPress Theme by MH Themes