کیوٹو میں بین المذاہب کانفرنس
جاپان کے تاریخی شہر کیوتو (Kyoto) میں دنیا کے مختلف مذاہب اور اقوام سے تعلق رکھنے والے دو ہزار رہنما مسلسل چار روز تک ایک دوسرے کا نقطۂ نظر سننے کے باوجود یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ اس وقت مذہبی تفریق کی بنیاد پر تشدد اور قتل وغارت گری کی جو لہر چل رہی ہے اس کو امن و سلامتی کے ماحول میں کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے