فلسطین کی سیاسی اور جغرافیائی اہمیت

November 16, 2006 فیچر معارف 1

جغرافیہ: فلسطین کا رقبہ ۲۷۰۲۴ مربع کلو میٹر ہے۔ یہ سرزمین دنیا کے شمالی حصہ میں جنوب مغربی ایشیا میں واقع ہے۔ اس کے مشرق میں بحرِ روم‘ شمال میں لبنان‘ شمال مشرق میں شام‘ مشرق میں اردن اور جنوب میں مصر واقع ہے۔ اس کا شمار مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں ہوتا ہے۔ فلسطین جنوب کی جانب سے بحر احمر اور مصر کے صحرائے سینا کی حدود میں واقع ہے

ترکی: فوج اور حکومت کے درمیان کشمکش

November 16, 2006 فیچر معارف 0

ایک اطلاع کے مطابق ترکی میں فوج اور حکومت کے درمیان کشمکش کے آثار ظاہر ہونے لگے ہیں‘ اس کی ایک مثال بری فوج کے سربراہ جنرل الکرباسبگ (Ilker Basbug) کی وہ دھمکی ہے جو انھوں نے ترکی ’’اعتدال پسند‘‘ حکومت کو دی ہے‘ اس حکومت کی ایک پہچان یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ خود کو اعتدال پسند تو ضرور ظاہر کرتی ہے مگر اس کا جھکائومذہب کی طرف ہے‘ یعنی یہاں جس طبقہ کی حکومت ہے وہ اپنی بنیاد اور مزاج کے اعتبار سے دین پسند ہے

پوپ کی اسلام و رحمت اللعالمین ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی

November 1, 2006 فیچر معارف 0

رسواے زمانہ خبیث ترین بازنطینی حکمران مینوئل ٹو کے نبی کریمﷺ کے بارے میں گستاخانہ کلمات کو دہرا کر رحمت اللعالمینﷺ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا۔ عالمِ اسلام کی طرف سے شدید احتجاج پر اظہارِ افسوس کا جو بیان جاری کیا ہے‘ اس میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے بجائے کہا گیا ہے کہ مسلمان ’’اس کے بیان کے صحیح معنی سمجھیں‘‘ یعنی پوپ اس قدر چالاک و مکار ہے کہ اپنے اظہارِ افسوس میں بھی مسلمانوں ہی کو جاہل قرار دے رہا ہے جو اس کے الفاظ کے معنی نہیں سمجھ پائے۔

جمہوریہ نورو

November 1, 2006 فیچر معارف 0

ایک جائزہ کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹی جمہوریہ‘ ریپبلک آف نورو فی کس آمدنی کے لحاظ سی دنیا کا امیر ترین ملک ہے۔ اس کی فی کس آمدنی امریکا‘ جاپان‘ کویت‘ متحدہ عرب امارات اور قطر سے بھی زیادہ ہے۔ ’’نورو‘‘ مغربی بحر الکاہل میں ۸ مربع میل کا ملک ہے۔ اس کی آبادی تقریباً ۱۰ ہزار افرادپر مشتمل ہے۔ جزیرے کی دولت کا راز فاسفورس کی کانیں ہیں۔