
جدید مراکش
مراکش اور یورپ کے مابین صرف ۱۴ کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ مراکش سے قریب ترین یورپی علاقہ آبنائے جبرالٹر سے متصل علاقہ ہے لیکن یہ فاصلہ بعد میں مذہبی محاذ آرائی میں تبدیل ہو گیاجو کلیسا و اسلام کے مابین تصادم کا مظہر تھی۔ یہ کشیدگی بیسویں صدی کے نصف تک مائل بہ عروج رہی جبکہ فرانس اور اسپین مراکش کو نو آباد یاتے ہوئے اس کے قدرتی منرل وسائل کا استحصال کر رہے تھے