مردم شماری: ۳۱ ؍اکتوبر ۲۰۱۱ء کو سات ارب واں انسان پیدا ہوا

December 1, 2011 Ghias Udin 0

جب سے اس زمین پر حضرتِ انسان کی آمد ہوئی ہے، حضرت عیسیٰؑ سے لگ بھگ پچاس ہزار برس قبل، ایک تخمینہ کے مطابق اب تک ایک سو آٹھ (۱۰۸) بلین لوگ اس زمین پر زندگی گزار چکے ہیں، جس میں سے ۵ء۶ فیصد اب بھی زندہ موجود ہیں۔ یہ عظیم تعدادہے، جن کو روٹی، کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے، اس لیے پیدائش، اموات اور امراض کا شمار کرنے والے، معیشت دان، سائنس دان اور سیاست دان سب فکر مند اور پریشان ہیں کہ کیا یہ زمین اپنی بڑھتی آبادی کا بوجھ اٹھا سکے گی۔