
Month: February 2014


افغانستان کا غیر یقینی مستقبل
افغانستان میں اب صدارتی انتخاب کو دو ماہ رہ گئے ہیں۔ آئین کی رُو سے حامد کرزئی اب اِس منصب پر مزید فائز نہیں رہ سکتے۔ ایسے میں اُنہوں نے اہل وطن کی نظر میں تھوڑا بہت احترام پانے کے لیے امریکا کو للکارنے کا راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے چند ہفتوں کے دوران امریکا کی ہر بات ماننے کی روش ترک کرکے چند ایک فیصلے اپنی مرضی سے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں امریکا اور افغانستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں

بھوٹان کے لیے بھارت کا نو آبادیاتی رویہ
چین کے ۱۴ ہمسایا ممالک میں بھوٹان واحد ملک ہے جس سے اس کے سفارتی تعلقات نہیں۔ ’’بڑا بھائی‘‘ بھارت اب تک بھوٹان کو بیرونی دنیا سے رابطوں سے روک رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ۱۹۴۹ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت بھوٹان کے تمام امور کی ذمہ داری بھارت نے اپنے سر لی تھی

پاکستان کا مستقبل
ڈاکٹر اسٹیفن پی کوہن امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹی ٹیوٹ‘‘ کے سینئر فیلو ہیں۔ انہیں پاکستانی امور سے متعلق ماہرین کا قائد تصور کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اسٹیفن کوہن نے ’’دی آئیڈیا آف پاکستان‘‘ اور ’’دی پاکستان آرمی‘‘ جیسی کتابیں لکھی ہیں جن کی غیر معمولی پذیرائی کی گئی۔ انہوں نے دو سال قبل ’’پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب مُدوّن کی ہے۔ اس کتاب میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے امکانات و خدشات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہاں ہم ڈاکٹر اسٹیفن کوہن سے ایک انٹرویو کے اقتباسات پیش کر رہے ہیں، جو اگرچہ دو سال قبل لیا گیا تھا، لیکن موجودہ حالات کو سمجھنے میں اب بھی مددگار ہو سکتا ہے:

افریقا میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر
انسانی حقوق کے علم بردار ایک بین الاقوامی گروپ کا کہنا ہے کہ وسط افریقی ریاست میں عالمی امن فوج مسلمانوں کی نسلی تطہیر روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے

بنگلہ دیش میں عدالتی قتل کے تاریک دن
بنگلہ دیش میں سیاسی اموات حیرت انگیز نہیں۔ جب بھی کوئی احتجاجی تحریک چلتی ہے، تشدد کا گراف بلند ہوجاتا ہے۔ سیاسی مخالفین کو کسی نہ کسی طور ٹھکانے لگانے کی بات کی جاتی ہے۔ مگر اس بار معاملات مختلف ہیں۔ سیاسی بنیاد پر ہلاکتوں کو اس بار کچھ نئے ’’خواص‘‘ ملے ہیں۔

فضائی گیس اسٹیشن
امریکی اسٹریٹو ٹینکرجہاز، جو فضا میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرتا ہے، نے بلندیوں پر سفر کرتے ہوئے ریڈیو نشریات منقطع کردیں تو افغانستان کی پاکستان سے ملحقہ سرحد پر خاموشی چھا جاتی ہے لیکن نیٹو کی فضائی ٹریفک ایک مختلف کہانی سناتی ہے

مولانا ابوالکلام محمد یوسف۔ حیات و خدمات
معروف اسلامی اسکالر، مصنف، سول سوسائٹی کے رہنما، سابق وزیر، ممبر قومی اسمبلی اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا ابوالکلام محمد یوسف اتوار ۹ فروری ۲۰۱۴ء کو بنگلہ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں دورانِ علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مولانا ابوالکلام محمد یوسف کی اپنے اہلِ خانہ کو وصیت
اس تحریر میں جس قدر بھی نصیحتیں میں نے اپنی اولاد اور پوتوں پوتیوں یا نواسوں نواسیوں کو کی ہے، وہی تحریکِ اسلامی میں میرے جوان و بزرگ احباب اور ساتھیوں کے لیے بھی ہیں۔

بنگلہ دیش : انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
یورپی کمیشن کا یہ کہنا کہ بنگلہ دیش انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی کر رہا ہے، ملک کی ملبوسات کی صنعت کو حاصل ٹیکس فری برآمدات کی مراعات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

جمہوریت رخصت، معیشت َنزع میں
شیخ حسینہ واجد کی یک جماعتی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ایک طرف سیاست کی خرابی ہے اور دوسری طرف معیشت کی۔ غلط معاشی سفارت کاری نے ملک کے لیے سنگین خطرات پیدا کیے ہیں

خون اور آنسو | 17
عینی شاہدین نے بتایا کہ دیناج پور کے نزدیک واقع قصبوں رانی سنکیل، بوچا گنج، پیر گنج، چورکوئے، فلبریا، کہا رول، بیر گنج، پونچا گڑھ اور چریر بندر میں تمام غیر بنگالیوں کو چُن چُن کر قتل کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی کے خطباتِ سیرت
ادارہ تحقیقاتِ اسلامی نے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے اشتراک سے ۲۵ تا ۲۹ مارچ ۲۰۱۳ء کو خطباتِ سیرت کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کے سلسلے میں برصغیر پاک و ہند کے معروف سیرت نگار پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین مظہر صدیقی نے سیرت نگاری کے موضوع پر پانچ خطبات دیے۔ ذیل میں ان خطبات کا خلاصہ پیش کیا جارہا ہے:

دختران اول
امریکی صدر براک اوباما کی بیٹیاں مالیا اور ساشا وقت سے پہلے بڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اور وقت کے یوں تیزی سے گزرنے کا صدر اوباما کو بھی افسوس ہے کیونکہ اس راہ میں بہت کچھ چھوٹ گیا ہے۔ صدر اوباما نے جب پہلی بار صدارت کا منصب سنبھالا تھا، اس سے پہلے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے ہوائی آئے تھے، تب مالیا اور ساشا بہت چھوٹی تھیں اور ہر وقت اپنے والد کے ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔ ساحل پر سیر کے دوران یا پھر ڈولفن شو میں وہ ایک لمحے کو بھی براک اوباما سے الگ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ تب سے اب تک پانچ بار کرسمس گزری ہے اور اب دونوں بیٹیاں خاصی قد آور ہوگئی ہیں۔

جعلی ریفرنڈم پر اخوان المسلمون کا موقف
مصر میں اقتدار پر قابض فوج نے اپنے معاملات کو جائز قرار دلانے کے لیے جو ریفرنڈم کرایا ہے، اس کے طریقِ کار اور نتائج پر دنیا نے انگلیاں اٹھائی ہیں۔ کئی صوبوں میں ووٹوں کی گنتی کی گئی تو ڈالے جانے والے ووٹوں کی تعداد صوبے کی آبادی سے بھی زیادہ نکلی! عالمی برادری اور غیر جانب دار مبصرین نے ریفرنڈم کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیا ہے