اُبھرتا ہوا متوسط طبقہ
ماہرین کے نزدیک متوسط طبقہ وہ ہے جو زندگی کو بہتر اور سہل انداز سے بسر کرنے کی پوزیشن میں ہو۔ جو خوراک اور رہائش پر خرچ کرنے کے بعد اپنی آمدن کا ایک تہائی دیگر امور پر خرچ کرنے کا اہل ہو۔ یعنی متوسط طبقہ وہ ہے جو زندگی کی تمام بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کماحقہ صلاحیت رکھتا ہو، اور اِس کے بعد بھی اپنا معیار بلند کرنے کے قابل ہو۔