
معارف فیچر | 16 جنوری 15
پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:2
پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:2
ڈھائی ماہ قبل جوکووی ودودو نے ایک عام طیارے پر اکانومی کلاس میں سفر کرکے اس میں موجود بیشتر مسافروں کو حیران کردیا۔ اس سفر کا مقصد بظاہر عوام کو یہ یقین دلانا تھا کہ وہ (جوکووی ودودو) خود کو عوام میں سے سمجھتے ہیں جوکووی ودودو نے جولائی کے عام انتخابات میں سابق جنرل پرابووو سبریانتو کو شکست دی۔ صدر کا منصب سنبھالنے سے پہلے اور بعد میں وہ ذرا بھی نہیں بدلے۔ وہ منصب کے تحت ملنے والے پروٹوکول میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں لیتے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں توہین رسالت کے مرتکب فرانسیسی ہفت روزہ شارلی ایبدو (Charlie Hebdo) کے صدر دفتر میں تین نقاب پوش افراد اس وقت داخل ہو گئے جب جریدے کا مدیر خاص Stephae Charboner اپنے عملے کے ساتھ اجلاس میں مصروف تھا۔اس نشست میں وہ تین کارٹونسٹ(خاکہ نویس) بھی موجود تھے جنہوں نے توہین رسالت پر مبنی خاکے بنائے تھے۔نامعلوم بندوق بردار افراد نے مدیر سمیت چاروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
اگر بی جے پی اپنے اس منصوبے میں کامیاب ہو گئی تو جموں و کشمیر میں مسلمانوں کا اکثریتی کردار ختم ہو جائے گا۔ بی جے پی کا یہ استدلال کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ خالص انسانی مسئلہ ہے، اپنی جگہ درست ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ جن پناہ گزینوں کو ریاست کے لوگوں نے دہائیوں تک پناہ دی اور سب کچھ دیا، اب انہیں یہاں کا مالک بنا دیا جائے۔ اگر بی جے پی کو پناہ گزینوں کی اتنی ہی فکر ہے تو انہیں بھارت کے مختلف شہروں میں کیوں نہیں بسایا جاتا
کچھ مسلح جتھوں نے داعش کی باقاعدہ اطاعت تسلیم کرلی ہے اور دیگر جنگی معاہدے یا اتحاد کررہے ہیں۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی بمباری کے خلاف لوگوں میں نفرت بڑھی ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ داعش کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، بدقسمتی سے بانیٔ پاکستان کے انتقال کے باعث یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔ یوں پاکستان جاگیرداروں، سول اور فوجی حکمرانوں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔ جماعت اسلامی کو پُرامن جمہوری جماعت ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر پھلنے پھولنے نہیں دیا گیا، پابندیاں لگائی گئیں، مولانا مودودیؒ کو جیل میں ڈالا گیا اور غیرمسلم لابی کو خوش کرنے کے لیے انہیں پھانسی کی سزا تک سنائی گئی
شہادتوں اور دستاویزی ثبوتوں سے یہ بات تو اب روزِ روشن کی طرح واضح ہوکر سامنے آچکی ہے کہ مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج نے جو آپریشن ۲۵ مارچ ۱۹۷۱ء کو شروع کیا، اُس سے بہت پہلے ہی وہاں غیر بنگالیوں کا قتلِ عام شروع ہوچکا تھا۔ نہتے شہریوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جارہا تھا اور یہ بات بھی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ عوامی لیگ نے بہت پہلے ہی قتل و غارت کا سلسلہ شروع کردیا تھا
صاحب علم کی ذمہ داری اَن پڑھ سے زیادہ ہے۔ عالمِ دین پر عائد ہونے والی ذمہ داری دیگر لوگوں کی نسبت بہت بڑی ہے۔ بلکہ اس کے اوپر تو کئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ مثلاً لوگوں کے سامنے حقائق دین کو واضح کرنا، دین اصلی اور صاف شفاف مصادر سے لوگوں کو دین کی تعلیم دینا، اور دین کو اسی طرح لوگوں کو سکھانا جیسا اللہ تعالیٰ نے نازل کیا، جیسا نبی کریمؐ نے اس کی دعوت دی اور جیسا صحابہ کرامؓ نے اس کو سمجھا
بھارت کے اندر بسنے والے مسلمان تو انتہا پسند مذہبی جنونیوں کا خاص نشانہ ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن بھارت میں مذہب کے نام پر قتل وغارت نہ ہوتی ہو، مسلمانوں کی مسجدیں، عیسائیوں کے گرجا گھر اور دیگر کمیونٹی کے افراد کا تو جینا محال کردیا گیا ہے
پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:1
نیٹو فورسز نے لیبیا میں جو کچھ کیا، اس کا مقصد لیبیا کے عوام کی مدد کرنا نہیں تھا کیونکہ وہ تو پہلے ہی بہت اعلیٰ معیار کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ اصل مقصد معمر قذافی کی حکومت ختم کرنا اور خود قذافی کو عبرت کا نشان بنا دینا تھا۔ جرم اِس کے سوا کیا تھا کہ قذافی نے افریقا میں مکمل ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کا خواب شرمندۂ تعبیر کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
فرانس میں سیاسی میدان میں دائیں بازو کے متعصب سیاست دانوں اور لبرل حلقوں کے درمیان ملکی سیاست کے حوالے سے دیگر متضاد آرا کے ساتھ مشرقی کھانوں بالخصوص ’’کباب‘‘ کی بڑھتی مقبولیت پر بھی سخت اختلافات ہیں اور کباب سیاسی محاذ کو گرم کرنے کا موجب بنا ہوا ہے۔
افغانستان سے امریکی اور یورپی افواج کی واپسی کا مرحلہ تکمیل کے نزدیک ہے۔ ان کے جانے کے بعد کیا ہوگا؟ یہ بات پورے یقین سے کوئی بھی نہیں کہہ سکتا۔ بیشتر مبصرین کی رائے یہ ہے کہ افغانستان مزید غیرمستحکم ہوجائے گا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی پرانی شاہراہِ ریشم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں کا نیا جال بچھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ نئی تجارتی سہولتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ریل روڈ کے علاوہ نئی پائپ لائنیں ڈالی جارہی ہیں، نئی بندرگاہیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ وسطی ایشیا سے وسطی چین اور مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ساحل سے بحری راستہ اور یُنان سے بیرونی راستہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور توسیعی امور کے کمشنر جوہانس ہان نے خبردار کیا تھا کہ رکنیت سے متعلق ترکی کی امیدوں کا انحصار قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے مکمل تحفظ پر ہے۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کو جمہوریت کا بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے ان گرفتاریوں کو اس اصول سے انحراف قرار دیا۔
Copyright © 2023 | WordPress Theme by MH Themes