معارف فیچر | 01 اکتوبر 2015
پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:19
پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:19
اس قسم کا اجلاس اے کے پی ترکی کی دیگر جماعتوں کی طرح ہر سال منعقد کرتی ہے جس میں ترکی بھر سے ایک ہزار کے قریب مندوبین شرکت کرتے ہیں اور جماعت کے راہنما اور مرکزی کمیٹی کو منتخب کرتے ہیں۔ اے کے پی میں یہ کمیٹی ۵۰ ارکان پر مشتمل ہے جو پابندی سے ملتے ہیں اور پالیسی متعین کرتے ہیں۔ [مزید پڑھیے]
ترکی میں یکم نومبر ۲۰۱۵ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی مہم زوروں پر پہنچ گئی ہے۔ یہ انتخابات مقررہ مدت میں حکومت کی تشکیل نہ ہوسکنے کی وجہ سے دوبارہ منعقد ہورہے ہیں۔ ۷ جون ۲۰۱۵ء کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) ۱۸؍نشستیں کم…
سیاسی، جغرافیائی، تزویراتی جمع تفریق سے بالاتر ہر جنگ کی ایک انسانی قیمت ہوتی ہے۔ شام میں ۲۰۱۱ء کے اوائل سے شروع ہونے والی خوں ریز خانہ جنگی اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ انسانی جانوں کو نگل چکی ہے۔ ۲۰۱۱ء میں شام کی آبادی ۲ء۲ کروڑ تھی۔ کِشت و خون کے ساڑھے چار سال…
بنگلا دیش کی معیشت کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر صنعتوں کو مستحکم رکھنے میں ملبوسات کی صنعت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ بنگلا دیش میں ملبوسات کی صنعت نے بہت تاخیر سے مضبوط ہونا شروع کیا۔ ۱۹۷۶ء سے بنگلا دیش میں گارمنٹ انڈسٹری نے جڑ پکڑنی شروع کی۔ اِس وقت بنگلا دیش…
داعش اور القاعدہ کے درمیان اختلافات اور کشیدگی اب عملی شکل اختیار کرچکی ہے۔ داعش نے القاعدہ کو فنڈنگ اور بھرتی کے حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جہادیوں کی کئی نمایاں نظریاتی شخصیات سے انٹرویوز کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ داعش نے القاعدہ کو اندرونی طور پر توڑنے کی بھرپور مہم شروع کر رکھی ہے اور یہ بات بھی اب زیادہ ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ القاعدہ کا سِحر بہت حد تک توڑا بھی جاچکا ہے۔
[مزید پڑھیے]
امریکا اور پاکستان کے تعلقات خواہ کچھ رہے ہوں، مگر یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ نائن الیون کے بعد بہت کچھ تبدیل ہوگیا۔ پاکستان کی سلامتی کو غیر معمولی حد تک استحکام بخشنا امریکا کے لیے ناگزیر ہوگیا۔ ایک طرف تو دفاع مستحکم کرنا تھا اور دوسری طرف معاشی امداد بھی بڑھانی تھی۔…
مورخہ ۱۲؍ستمبر ۲۰۱۵ء کو اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی میں ’’معارف لیکچر سیریز‘‘ کے تحت ’’پاک چین اقتصادی راہداری: تعارف، امکانات اور اثرات‘‘ کے موضوع پر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کا لیکچر منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر امورِ خارجہ کے ماہر اور جامعہ کراچی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ہیں۔ آپ دنیا بھر میں…
Lorem ipsum dolor sit amet, consect etur adi pisicing elit sed do eiusmod tempor incididunt ut labore.