مختصر مختصر

مختصر مختصر

٭ شیلبی کاونٹی انڈیانا کی رہنے والی ایڈنا پارکر کی عمر ۱۱۴ سال ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فوکواوکا، جاپان کی ایک خاتون یونے مینا گاوا کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں۔ واضح رہے کہ منا گاوا کا امسال ۱۳ ؍اگست کو ۱۱۴ سال کی ہی عمر میں انتقال ہوا۔

٭ امریکیوں کی دنیا میں متوقع اوسط عمر ۴۲ویں نمبر پر ہے جبکہ ۲۰ سال پہلے ان کی یہ عمر گیارہویں نمبر پر تھی۔

٭ ۸۰ لاکھ سالہ سرو (cypress) کے محفوظ درختوں کی ایک جگہ ہنگری کے ایک کان میں دریافت ہوئی ہے۔ کان کی گہرائی ۶۰ میٹر ہے جو کسی زمانے میں ایک کھلا جنگل تھا۔ ۶ میٹر کے تنے ان درختوں کے باقیات ہیں جو کسی زمانے میں ۳۵ میٹر لمبے ہوا کرتے تھے۔ لکڑی اس قدر سخت ہے کہ اس کا جگہ سے ہٹانا مشکل ہے۔

(بحوالہ ’’ٹائم‘‘۔ شمارہ: ۲۷ ؍اگست ۲۰۰۷ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*