موٹے افراد کی تعداد میں اضافہ

مختصر مختصر

٭ فرانس میں ایسے بچے‘ جنہیں بہت زیادہ موٹا خیال کیا جاتا ہے‘ کی تعداد میں سالانہ اضافہ ۱۷ فیصد ہے۔ اگر فرانس میں موٹے ہونے والوں کی یہی شرح رہی تو خیال کیا جاتا ہے کہ فرانس کی آبادی میں موٹوں کا تناسب ۶۵% تک پہنچ جائے گا جو کہ اس وقت امریکا میں موٹے لوگوں کا ہے۔

٭ اندازہ ہے کہ گزشتہ سال چینی معیشت کی شرحِ نمو ۹ء۹ فیصد رہی۔ دنیا کی عظیم ترین معیشتوں میں چین چوتھے نمبر پر ہے۔ چین کی معیشت فرانس اور برطانیہ سے آگے بڑھ گئی ہے جبکہ جاپان اور جرمنی سے ہنوز پیچھے ہے۔

٭ ۷۹ء سینٹی میٹر لمبی مچھلی جس کا نام Paedocypris Progenetica ہے‘ گزشتہ ہفتے دنیا کی سب سے چھوٹی مچھلی کے طور پر دریافت ہوئی ہے۔

٭ متوسط عالمی سطحی حرارت (Global average surface temprature) ۲۰۰۵ء میں ۶ء۱۴ ڈگری تھی جو کہ گرم ترین ریکارڈ ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق عالمی سطح کی متوسط حرارت کی یہ شدت دس ہزار سال پہلے رہی ہے۔

(بشکریہ: ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ ۶ فروری ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*