بھارت میں ایک کروڑ حمل ضائع

مختصر مختصر

*۔۔۔ بھارت میں گزشتہ دو دہائیوں کے عرصے میں ایک کروڑ حمل اس وجہ سے گروا دیے گئے کہ ان سے بچیاں پیدا ہونی تھیں۔ جبکہ والدین کو نرینہ اولاد مطلوب تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت کی آبادی میں ایک ہزار مردوں پر ۹۲۷ خواتین ہیں۔

*۔۔۔ برطانیہ میں ۷ سے ۱۵ سال کی عمر کے ۶۷ بچے اوسطاً ہر ہفتے ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے ساتھ آتے ہیں۔

*۔۔۔ چین میں محاسبوں (آڈیٹرز) کے مطابق ۲۰۰۵ء کے پہلے گیارہ مہینوں میں سرکاری خزانے کے ۳۶ ارب ڈالر خرد برد کر لیے گئے یا بے جا خرچ کیے گئے۔

*۔۔۔ ۲۰۰۵ء میں Exxon Mobil نے ۱ء۳۶ بلین ڈالر کا منافع حاصل کیا‘ جو ابھی تک کسی بھی امریکی کمپنی کا زیادہ سے زیادہ منافع ہے۔

*۔۔۔ ۲۰۰۵ء میں SHELL کمپنی نے ۹ء۲۲ بلین ڈالر کا منافع حاصل کیا‘ جو ابھی تک کسی بھی برطانوی کمپنی کا زیادہ سے زیادہ منافع ہے۔

(بحوالہ: امریکی ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارے۔ جنوری۔فروری ۲۰۰۶)

*۔۔۔ ۲۰۰۴ء میں جنوبی کوریا کے افراد نے اوسطاً ۲۳۸۰ گھنٹے کام کیا ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق کوریا میں کام کرنے کا یہ وقت ساری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(بحوالہ: امریکی ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ۔ ۹ جنوری ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*