
مئی ۲۰۰۱ء میں ایم کیو ایم کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آف پاکستان جنرل پرویز مشرف کے نام ایک خط لکھا گیا۔ یہ خط ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ پر پڑھا جاسکتا ہے۔
اپنی کتاب “Military Inc, Inside Pakistan’s Military Economy” میں فوج سے متعلق چند سوالات اُٹھا کر پورے مغرب کی حمایت کے باوجود کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ پاکستان میں نہیں رُک سکیں اور ان کو اپنے طے شدہ شیڈول سے پہلے ملک سے جانا پڑا، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم اپنی اِسی سوچ کے ساتھ اُسی فوج کی اتحادی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آج ایم کیو ایم عدلیہ کی بالادستی اور پاک فوج کے اپنے اصل کام کے لیے واپس بیرکوں میں جانے کے لیے جدوجہد کرنے والوں پر ’فوج پر تنقید‘ کا الزام لگاتی ہے۔ اب خط کا ترجمہ ملاحظہ کیجیے جو جنرل پرویز سے سوالات پر مشتمل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے سوالات کا جواب طلب کیا ہے اور شاید اسی کے جواب میں ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کر لیا گیا۔ اس محضرنامہ کا عنوان ہے:
’’ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والا اور اصل غدار کون ہے؟ آرمی جنرل یا الطاف حسین؟‘‘
سوال نمبر۱: کیا پاکستان کو فوجی جرنیلوں نے توڑا یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲: پاکستانی جھنڈے کی بے حرمتی کس نے کی؟ پاک فوج کے ۹۳۰۰۰ سپاہیوں کو کس نے بھارتی فوج کے آگے ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۳: بھارتی جرنیلوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز پر دستخط کس نے کیے؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۴: کس نے سیاچن کا ایک بڑا علاقہ بھارت کے حوالے کیا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۵: کارگل سے کون پسپا ہوا؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۶: کون کشمیر کو تاحال آزاد نہ کرانے کا ذمہ دار ہے مراعات یافتہ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۷: کون سندھ کی زمینوں پر قابض ہوا؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۸: کون کراچی کے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پورے ملک میں ہزاروں ایکڑ قیمتی زمینوں کے مالک ہیں؟ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۹: کس نے دفاعی معاہدوں میں کمیشن اور رشوت خوری کے ذریعے کھربوں روپے کمائے؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۰: تعین کیجیے کہ کیا فوجی جرنیلوں نے اپنی تنخواہ سے کھربوں روپے کی دولت جمع کی یا دیگر ذرائع سے؟ اور الطاف حسین نے ملک اور اس سے باہر کتنی دولت جمع کی ہے؟
نمبر۱۱: کون مہران بینک اسکینڈل میں ملوث پایا گیا؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۱۲: کس نے قومی خزانے سے اربوں روپے کرپٹ سیاستدانوں میں تقسیم کیے؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۳: کس نے قومی سیاست میں کرپٹ کلچر متعارف کرایا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۴: کس نے ملک کے آئین کو اپنے بوٹوں تلے روندا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۵: کس نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں سے تازہ حلف (Fresh oath of allegiance) لے کر آئین، عدالتوں اور قانون کی توہین کی؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۶: کس نے ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ سیاست دانوں کو غلط طریقے سے حاصل کی گئی دولت ساتھ لے کر ملک چھوڑنے کا موقع دیا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۷: جنرل پرویز مشرف کے مطابق سزا یافتہ نواز شریف کو ایک دوست ملک کی درخواست پر آزاد کیا گیا اور باہر بھیجا گیا۔ دوسری طرف کئی دوست ملکوں کی کئی درخواستوں کو مسترد کر کے کس نے سندھ کے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۱۸: کون راولپنڈی کے اوجڑی کیمپ کے حادثہ کا ذمہ دار ہے؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۱۹: کون C-130 طیارہ کی تباہی کا ذمہ دار ہے؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۲۰: کس نے Trojan Horse اور Black Cobra آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش کی؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲۱: اپنے آقائوں کی خدمت کرتے ہوئے کس نے کعبۃ اﷲ (اﷲ کی گھر) پر فائرنگ کی تھی؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲۲: کس نے فلسطین اور صومالیہ میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲۳: کون بنگالی مسلمانوں کے قتلِ عام اور بنگالی مائوں اور بہنوں کی عزت لوٹنے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس وقت کے مشرقی پاکستان میں لوٹ مار اور وہاں سے قیمتی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث رہا؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۲۴: بلوچستان میں بمباری کا ذمہ دار کون ہے؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۲۵: کون ۱۹۸۳ء میں سندھیوں کے قتلِ عام اور ان پر بمباری کرنے کا ذمہ دار ہے؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
نمبر۲۶: کس نے ۱۵۰۰۰ سے زیادہ مہاجروں کا قتلِ عام کیا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲۷: بیرونی آقائوں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کس نے پاکستان میں ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا؟ فوجی جرنیلوں نے یا الطاف حسین نے؟
نمبر۲۸: اسلحے کی اسمگلنگ میں کون ملوث ہے؟ فوجی جرنیل یا الطاف حسین؟
(بحوالہ www.mqm.org/english-news/may-2001/news010524.htm)
Leave a Reply