خلیجی ریاستوں کے بارے میں

مختصر مختصر:

٭ خلیجی ریاستیں مثلاً ابوظہبی اربوں کی رقم متبادل توانائی ٹیکنالوجی پر خرچ کر رہی ہیں جس کی نمائش امارات کے ورلڈ فورم فیوچر انرجی کانفرنس میں اس ہفتہ ہوئی۔

٭ خطے کی سبز توانائی میں طویل المیعاد سرمایہ کاری پر ایک نظر:
۱۔ سبز توانائی کی دریافت کے لیے ابوظہبی سالانہ ۲ء۲ ملین ڈالرز انعام کی رقم میں خرچ کرتا ہے۔
۲۔ سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسٹان فورڈ کے سائنس دانوں کو گزشتہ سال ۲۵ ملین ڈالرز کی گرانٹ دی تاکہ وہ شمسی توانائی پیدا کریں جو کوئلہ سے سستا ہو۔
۳۔ قطر Britain’s low carbon technology میں ۲۲۰ ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ رقم ٹرسٹ کی کل رقم کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔
۴۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے Renewable energy میں ۱۵ بلین ڈالرز کی سرمایہ کا وعدہ کیا ہے۔ اتنی ہی رقم صدر اوباما نے پورے امریکا کے لیے تجویز کی ہے۔

(بحوالہ: ہفت روزہ ’’نیوز ویک‘‘۔ ۲۶ جنوری ۲۰۰۹)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*