امریکا: خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم

امریکی جریدہ ’’ٹائم‘‘ (شمارہ: ۷ مئی ۲۰۰۷ء) کہتا ہے کہ (دنیا کے سب سے امیر، روشن خیال اور حقوقِ نسواں کے سب سے بڑے محافظ ملک) امریکا میں خواتین کو اپنے جیسے اور اپنی جتنی تعلیم والے مَردوں کے مقابل مساوی مشاہرہ میسر نہیں۔ مثلاً ۲۵ سال یا زائد عمر اور کالج کی کم از کم ایک ڈگری رکھنے والی خواتین اسی عمر اور ایسی ہی ڈگری کے حامل مَردوں کے مقابلے میں اوسطاً زیادہ سے زیادہ ۸۰ فیصد تنخواہ یا معاوضہ پاتی ہیں۔ اِس معاملہ میں امریکی ریاست مغربی ورجینیا سب سے بہتر ہے، جہاں خواتین کو مَردوں کے مقابل ۸۹ فیصد مشاہرہ ملتا ہے، جبکہ ریاست لوزیانہ میں سب سے کم یعنی ۶۴ فیصد معاوضہ ہی مل پاتا ہے۔ امریکا کی پچاس ریاستوں میں سے بیشتر میں مَردوں کو خواتین کے مقابلے میں ایک تہائی زائد معاوضہ ملتا ہے۔

{}{}{}

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*