
امریکی بزنس جریدے ’’فوربز‘‘ نے سال ۲۰۱۵ء کے ارب پتی صاحبِ ثروت کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں گیارہ ممالک کے ایسے ۴۵ امراء بھی شامل ہیں، جو عرب پس منظر کے ساتھ امریکا اور مغربی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ فوربز کی تازہ فہرست میں رواں سال کے کُل ۱۸۲۶ ارب پتیوں میں سعودی عرب کے ۱۰ ارب پتی بھی شامل ہیں جن کی مجموعی دولت ۴۸ ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
دو ہزار کے لگ بھگ ارب پتی شخصیات مجموعی طور پر سات کھرب ۵۰ ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ ارب پتی عالمی شخصیات میں سب سے کم عمر ایک امریکی ۲۴ سالہ ایفن اشپیگل بھی شامل ہے جو ایک ارب ۵۰۰ ملین ڈالر کا مالک ہے۔ اشپیگل لبنانی نژاد کارلوس سلیم کے ۷۷ ارب ڈالر کے مالک کے مقابلے میں ’’غریب‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ فوربز نے عرب ممالک کے ارب پتی امراء کی فہرست جاری کی ہے جن میں گیارہ عرب ملکوں کے ۴۵ افراد شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر دہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کی دولت عرب ملکوں کے علاوہ مغرب میں بھی پڑی ہے۔
عرب ملکوں کے ارب پتیوں میں دس سعودی دولت مند صرف سات خاندانوں کے چشم و چراغ ہیں۔ لبنان کے نو اَرب پتی پانچ خاندانوں کی اولاد ہیں، جن میں سے ایک میکسیکو اور ایک برازیل میں مقیم ہے۔ فہرست میں مصر کے آٹھ دولت مند صرف تین خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک برطانیہ میں مقیم ہے۔ کویت کے پانچ دولت مند ایک ہی ’’فیملی‘‘ کے افراد ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے دو خاندانوں کے چار امراء بھی فہرست میں شامل ہیں۔ عرب دولت مندوں میں مراکش کے تین، شام کے دو افراد بھی شامل ہیں جن میں سے ایک فرانس اور دوسرا برطانیہ کی شہریت رکھتا ہے۔ الجزائر، عمان، سوڈان اور اردن کے ایک ایک ارب پتی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں اور ان سب کی کُل دولت دو سو تئیس ارب دو سو ملین ڈالر ہے۔
ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کے دس مالک
عرب ممالک کے امراء میں سرفہرست دس امراء مجموعی طور پر ایک کی کل دولت ایک سو پچاس ارب ڈالر ہے جو کہ عرب ملکوں کی مجموعی دولت ایک سو اٹھاون ارب تین سو ملین ڈالر کے نصف کے قریب جاپہنچتی ہے۔ عرب امراء میں حسب معمول لبنانی کارلوس سلیم حلو سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی ارب پتی ’’بل گیٹس‘‘ کا نمبر آتا ہے۔ کارلوس سلیم حلو لبنان اور میکسیکو کی شہریت رکھتا ہے۔ ۷۵ سالہ کارلوس عرب ممالک کے امراء میں پہلے اور عالمی دولت مندوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کی کُل دولت ۱ء۷۷ ارب ڈالر ہے۔
عرب ممالک کے امراء میں دوسرے ۵۹ سالہ سعودی ولید بن طلال ہیں جو بائیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ عالمی دولت مندوں میں چونتیسویں نمبر پر ہیں۔ لبنانی نژاد ۷۶ سالہ جوزف صفرا برازیل کی شہریت رکھتے ہیں۔ عرب ممالک کے امراء میں ان کا نمبر تیسرا اور عالمی سطح پر وہ ۵۲ویں امیر ترین آدمی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت سترا ارب تیس کروڑ ڈالر ہے۔ ان کے ایک بھائی مویزیس جو اتنی دولت کے مالک تھے پچھلے سال جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کی دولت اب ان کے بچوں میں منقسم ہوگئی ہے۔
محمد حسین اعمودی سعودی عرب کے ارب پتی ہیں۔ ۶۸ سالہ العمودی کی کل دولت دس ارب اَسّی کروڑ ڈالر ہے جس نے انہیں عرب ممالک کا چوتھا اور پوری دنیا کا ایک سو سولہواں امیر ترین شخص قرار دلوایا ہے۔ عرب ممالک کے امراء میں متحدہ عرب امارات کے عبداللہ بن احمد الغریر کو بھی شامل کیا ہے۔ ۴ء۶ ارب ڈالر دولت کے ساتھ وہ عرب ممالک کے پانچویں امیر آدمی ہیں، تاہم فوربز میگزین نے ان کی عمر اور امراء میں عالمی نمبر نہیں بتایا۔
۵۴ سالہ نصیف ساویرس ایک مصری ارب پتی ہیں۔ عرب ممالک میں وہ چھٹے اور پوری دنیا میں دو سو پچیسویں دولت مند ہیں۔ ان کی مجموعی دولت ۳ء۶ ارب ڈالر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماجد الفطیم ۲ء۶ ارب ڈالر دولت کے ساتھ عرب ممالک کے ساتویں اور دنیا بھر کے دو سو تیسویں دولت مند ہیں۔
عرب ممالک کے ارب پتیوں میں سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن محمد بن سعودالکبیر آل سعود، عرب ممالک کے آٹھویں دولت مند ہیں۔ ۶۱ سالہ شہزادہ سلطان کی کل دولت ۱ء۴ ارب ڈالر ہے اور عالمی امراء میں ان کا چار سو پانچواں نمبر ہے۔ مصر کے محمد منصور کی کل دولت چار ارب ڈالر ہے۔ اپنی دولت کے اعتبار سے وہ عرب ممالک کے نویں اور پوری دنیا کے چار سو اٹھارہویں امیر آدمی ہیں۔ عرب ملکوں کے دس امراء میں محمد ابراہیم العینی بھی سعودی شہری ہیں۔ ۹۰ سالہ العینی کی کل دولت ۵ء۳ ارب ڈالر ہے۔ عرب ممالک میں وہ دسویں اور پوری دنیا میں ان کا نمبر ۴۹۷ ہے۔
عرب ممالک کے دیگر امراء
فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے گیارہ سے بیس تک دوسرے درجے کے امراء کی مجموعی دولت انتالیس ارب سات سو ملین ڈالر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سیف الغریر عرب دنیا کے گیارہویں امیر ترین ہیں۔ ان کی کل دولت ۴ء۳ ارب ڈالر جبکہ عالمی سطح پر وہ پانچ سو چودھویں نمبر پر ہیں۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم ۵۹ سالہ نجیب میقاتی عرب دنیا کے بارہویں امیر ترین ہیں اور ان کی کل دولت ۳ء۳ ارب ڈالر ہے۔ دنیا بھر کے امراء میں ان کا نمبر پانچ سو چونتیسواں واں ہے۔ نجیب میقاتی کے بھائی طٰحٰہ میقاتی کی عمر ۷۰ سال ہے۔ ان کی مجموعی دولت بھی ۳ء۳ ارب ڈالر ہے۔ وہ بھی عرب ممالک کے بارہویں امیر ترین آدمی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے عبداللہ الفطیم تیرہویں امیر ترین شہری ہیں، جن کی مجموعی دولت ۲ء۳ ارب ڈالر ہے۔ عالمی امراء کی فہرست میں ان کا نمبر پانچ سو ستّاون ہے۔ الجزائر کے اسعد براب کی عمر ۷۱ سال، دولت ۱ء۳ ارب ڈالر، عرب دنیا میں ان کا نمبر ۱۴ واں اور عالمی نمبر ۵۷۷ ہے۔ نجیب ساویرس ۶۰ سالہ مصری شہری ہیں۔ دولت کے اعتبار سے وہ بھی الجزائری اسعد ربراب کے برابر ہیں۔ مصر کے یوسف منصور عرب ممالک کے پندرہویں امیر ترین آدمی ہیں جن کی کل دولت ۹ء۲ ارب ڈالر ہے۔ فوربز کے مطابق ان کا عالمی نمبر چھ سو اٹھائیس ہے۔
سعودی شہری صالح عبداللہ کامل کی عمر ۷۳ سال، دولت ۸ء۲ ارب ڈالر، عرب ممالک میں سولہواں اور پوری دنیا کے امراء میں ۶۶۳ واں نمبر ہے۔ مصر کے یاسین منصور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی کل دولت ۳ء۲ ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے سترہویں اور پوری دنیا کے ۸۱۰ ویں امیر ترین شہری ہیں۔ دولت کے اعتبار سے ان ہی کے ہم پلہ ۴۸ سالہ بہاء الحریری اورمراکش کے عثمان بن جلو بھی شامل ہیں اور ان کی دولت بھی ۳ء۲ ارب ڈالر ہے۔ سعودی نژاد سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی اب ۸۶ برس کے ہیں، ان کی دولت ۱ء۲ ارب ڈالر ہے۔ عرب ممالک میں ان کا اٹھارہواں اور پوری دنیا کے امراء میں ۸۹۴ واں نمبر ہے۔ اسی فہرست میں عرب ممالک کے امراء میں انیسواں نمبر مصر کے محمد الفائد کا ہے۔ دہری شہریت کے حامل الفائد کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر ہے۔ اپنی دولت کے اعتبار سے وہ عرب ممالک کے انیسویں اور پوری دنیا کے ۹۴۹ ویں امیر ترین آدمی ہیں۔
مصر کے ۸۵ سالہ انسی ساویریس اور سعودی عرب کے عدباللہ الراجحی کی الگ الگ دولت ۸ء۱ ارب ڈالر ہے اور عرب ممالک کی بیسویں امیر ترین شخصیات قرار دی گئی ہیں۔ عالمی امراء کی فہرست میں ان کا نمبر ایک ہزار چوّن ہے۔
شامی بدو عرب ممالک کا ’’غریب ارب پتی‘‘
فوربز جریدے کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے ۲۱ سے ۲۷ تک امیر ترین افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ ان کا تعلق مجموعی طور پر نو عرب ملکوں سے ہے۔ ان امراء کی مجموعی تعداد ۲۰ ہے اور وہ پچیس ارب دو سو ملین ڈالر دولت کے مالک ہیں۔ عرب امراء میں اکیسواں نمبر مراکش کے ۷۴ سالہ عزیز اخنوش کا ہے۔ اخنوش سابق وزیر بھی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت ۷ء۱ ارب ڈالر ہے۔ عالمی امراء میں وہ گیارہ سو اٹھارہویں امیر ترین آدمی ہیں۔ عرب ممالک کے امراء میں بائیسویں نمبر پر لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کا نام آتا ہے جو ۵ء۱ ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے بارہ سو پچاسویں امیر آدمی ہیں۔ لبنان ہی کے روبیر معوض کی دولت بھی سعد حریری کی دولت کے برابر ہے۔ سعودی عرب کے ۴۹ سالہ فواز الحکیر، ان کے بھائی ۴۸ سالہ سلمان الحکیر، عبدالمجید الحکیر کی الگ الگ دولت ۴ء۱ ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے تئیسویں اور دنیا بھر کے ایک ہزار تین سو چوبیسویں امیر ہیں۔
عرب ممالک کے امراء میں ۸۶ سالہ مراکشی مولود شعبی، کویت کے فوزی الخرافی، مہندالخرافی اور جاسم الخرافی کی الگ الگ دولت ۳ء۱ ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے چوبیسویں اور پوری دنیا کے چودہ سو پندرہویں امراء ہیں۔ عمان کے ۶۳ سالہ محم البروانی اور شام کے ایمن اصغری ۲ء۱ ارب ڈالر کے مساوی دولت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں عرب ممالک کے پچیسویں اور پوری دنیا کے پندرہ سو تینتیسویں امیر ہیں۔ عرب ممالک کے امراء میں چھبیسویں نمبر پر ۳۶ سالہ لبنانی ایمان الحریر، ۳۴ سالہ فہد الحریر، اردن کے ۴۹ سالہ مناصیر، مصر کے ۵۸ سالہ سمیح ساویرس، کویت کے ۶۳ سالہ بسام الغانم، کویت ہی کے قتیبہ الغانم اور سوڈان کے محمد ابراہیم کی دولت برابر ہے اور وہ سب ۱ء۱ ارب ڈالر دولت کے الگ الگ مالک ہیں۔ فوربز میگزین میں عرب امراء ان کا نمبر چھبیسواں اور عالمی امراء میں سترہ سو بارہواں ہے۔
فہرست میں شام کے ایک دیہاتی کروڑ پتی ۶۶ سالہ محمد طراد کو عرب ممالک کا فقیر ارب پتی کہا جاتا ہے، اس کی دولت کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔ عرب ممالک میں اس کا ستائیسواں اور پوری دنیا میں سترہ سو اکتالیسواں نمبر ہے۔
پانچ عالمی ارب پتی تین کھرب سینتالیس ارب ڈالر کے مالک
فوربز جریدے نے رواں سال دو سو اکیانوے ایسے امراء کو بھی شامل کیا ہے جو ماضی میں امراء کی فہرست میں شامل نہیں رہے ہیں۔ ان میں چین کے امراء سرفہرست ہیں۔ نئے شامل ہونے والوں میں ۷۱ چینی، ۵۷ امریکی، ۲۸ بھارتی، ۲۳ جرمن اور باقی دنیا کے دوسرے ممالک کے امراء بھی شامل ہیں۔ ان ہی میں شام کا ایک بدو عرب بھی شامل ہے جو اس وقت فرانس میں مقیم ہے۔ محمد طراد کے نام سے مشہور اس کی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے پہلے پانچ ارب پتیوں کی کل دولت تین کھرب سینتالیس ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان میں امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کی دولت اُناسی ارب دو سو ملین ڈالر۔ بل گیٹس اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین ہیں جبکہ پچھلے اکیس سال سے وہ ٹاپ ۱۶ میں شامل چلے آرہے ہیں۔ ان کے بعد لبنانی نژاد میکسیکو کارلوس سلیم حلو کی دولت ۷۷ ارب سو ملین ڈالر ہے اور وارین بافٹ بہتّر ارب ڈالر دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسپین کے امانیسو اور ٹیگا چونسٹھ ارب پانچ سو ملین ڈالر اور لاری السون ۵۴ ارب تین سو ملین ڈالر کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔
(بشکریہ: ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘۔ ۴ مارچ ۲۰۱۵ء)
گزشتہ برس دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے (یہ روپے میں نہیں، امریکی ڈالر میں ارب پتی ہیں)۔ نئے ارب پتیوں میں سے ۲۹چین میں ہیں، ۲۷امریکا میں، ۱۲برازیل میں، ۱۱روس میں اور ۹فرانس میں۔
(بشکریہ: ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۱۸ مارچ ۲۰۱۳ء)
Leave a Reply