بنگلا دیش میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تصانیف پر پابندی

بنگلا دیش پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے مدارس میں پڑھائی جانے والی کتب اور نصاب کے حوالے سے ۲ جون کو حکومت کو نئی سفارشات پیش کی ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مدارس میں غیر منظور شدہ کتابوں خصوصاً جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تصانیف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ تمام مدارس اپنے نصاب میں وہ کتابیں شامل کریں گے جنہیں مدرسہ بورڈ منظور کرے گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ورکرز پارٹی بنگلا دیش کے صدر راشد خان مینن نے ’’ڈیلی اسٹار‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ تعلیم کے ہر شعبے میں تخلیقی طریقہ کار کا نفاذ کرے۔ ہم نے حکومت کو یہ سفارش دی ہے کہ وہ مدارس میں ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تمام تصانیف پر پابندی عائد کرے۔ قائمہ کمیٹی نے حکومت کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ تمام مدارس کو اپنے دفاتر میں بانی بنگلا دیش شیخ مجیب الرحمان کی تصویر لگانے اور طلبہ کو روزانہ قومی ترانہ پڑھنے کا پابند کرے۔

(بحوالہ: راشد حسن، Daily Star‘ ڈھاکا)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*