ضعیف العمر پروفیسر غلام اعظم پر الزامات کی حقیقت
میں نے انسانیت کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کیا۔ یہ لوگ، یہ سب باتیں جان بوجھ کر کررہے ہیں اور ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا، کیونکہ یہ تو پہلے ہی سے طے شدہ ہے۔ ٹریبونل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تو سارے کا سارا ڈرامہ ہے۔ پٹ سن کا وزیر کہہ چکا ہے کہ ’’ٹریبونل کی کیا ضرورت ہے ! بس پھانسی دے دو‘‘۔