
عدم مساوات کے خلاف عالمی جنگ
امریکا اور چین کو ایک ایسے مسئلے کا سامنا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہے۔ یہ مسئلہ ہے اپنے اپنے معاشرے میں شدید نوعیت کی روز افزوں عدم مساوات کا۔ ویسے تو خیر دنیا بھر میں عدم مساوات پائی جاتی ہے اور بڑھ رہی ہے مگر دونوں بڑی طاقتیں اس معاملے میں زیادہ الجھنوں کا شکار ہیں۔ ایسا کسی نے سوچا نہیں تھا کہ یہ سب کچھ اس طور واقع ہوگا۔ دونوں بڑی طاقتوں کی دو عشروں کی معاشی نمو سے توقع تھی کہ تمام ہی کشتیاں رواں رکھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ امریکا اور چین میں تیزی سے پنپتے ہوئے متوسط طبقے کی بہبود یقینی بنانا جو بائیڈن اور شی جن پنگ کا ترجیحی ایجنڈا رہاہے۔ دونوں کو اچھی طرح اندازہ ہے[مزید پڑھیے]