محمد بن سلمان:سعودی عرب کا مستقبل
خلیج کے شاہی خاندان کی سیاست پر تجزیہ کرنے کے لیے صرف اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو نظر آتا ہے۔اندرونی فیصلو ں اور تبادلہ خیال اتنے خفیہ رکھے جاتے ہیں کہ صرف ان کے نتائج سے ہی ان کو سمجھا جا سکتا ہے۔۲۱ جون کو ان اقدامات کا ایک بڑا نتیجہ سامنے آیا ہے۔آل سعود نے جانشینی کی منتقلی یعنی بادشاہت کو بانی کے بیٹوں سے بیٹوں کے بیٹوں کو منتقل کرنے کے بھاری کام کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، اور تیسری نسل کے نمائندے سامنے آئے ہیں۔شاہ سلمان بن عبد العزیز اپنے بیٹے کو طاقت کا مرکز بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اکتیس سالہ بیٹے محمد بن سلمان اب سعودی عرب کے ولی عہد ہیں اور سعودی عرب کے مستقبل بھی ہیں۔
[مزید پڑھیے]