‘‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ‘‘ اور ’’ خلافت پروجیکٹ’’
مشرق وسطیٰ میں خلافت کے قیام کا منصوبہ امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی میز پر ۱۰ سال تک رہا ہے۔ اب اس منصوبے کو پروپیگنڈے کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ دسمبر ۲۰۰۴ء میں، جب جارج واکر بش اقتدار میں تھے، نیشنل انٹیلی جنس کونسل نے پیش گوئی کی تھی کہ ۲۰۲۰ء تک مغربی بحیرۂ روم سے جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا تک محیط خلافت قائم ہوچکی ہوگی