Byline: راشد الغنوشی

النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی تیونس کے صوبے قبیس کے شہر الحمہ میں ۱۹۴۱ء میں پیدا ہوئے۔ تیونس کی جامعہ زیتونیہ کے علاوہ قاہرہ یونیورسٹی اور دمشق یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۶۲ء میں جامعہ زیتونیہ سے گریجویشن کے مساوی سند حاصل کی۔ ۱۹۶۴ء میں قاہرہ یونیورسٹی کے اسکول آف ایگریکلچر میں داخلہ لیا۔ جب مصر کے حکمران جمال عبدالناصر اور تیونس کے رہنما حبیب بورَقِیبہ کے درمیان اختلافات کے باعث مصر سے تیونس کے باشندوں کو نکالا گیا تو راشد الغنوشی کو بھی مصر چھوڑنا پڑا۔ آپ شام چلے گئے جہاں آپ نے دمشق یونیورسٹی سے ۱۹۶۸ء میں فلسفے میں گریجویشن کیا۔ راشد الغنوشی نے فرانس کی سوربورن یونیورسٹی میں ایک سال گزارا اور تیونس واپس آئے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی تنظیم کی بنیاد ڈالی جو معاشرے کی اصلاح، اسلامی تعلیمات کے ذریعے کرنا چاہتی تھی۔

جب تیونس میں عوامی بیداری کی لہر نے زین العابدین بن علی کے اقتدار کو ختم کیا تو راشد الغنوشی بیس سالہ جلا وطنی ختم کرکے ۳۰ جنوری ۲۰۱۱ء کو وطن واپس آئے۔