سادہ اور سہل زبان جادو کا اثر رکھتی ہے!
ایک عجیب بات ہے کہ لوگ بولتے ہیں تو بات میں سادگی اختیار کرتے ہیں لیکن لکھتے ہیں تو اسی سیدھی سی بات کو الجھا دیتے ہیں۔ خدا جانے کہاں کہاں سے ایسے ایسے لفظ لاتے ہیں جو عام زندگی میں بھولے سے بھی استعمال نہیں کرتے۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ آسان زبان لکھنا بہت مشکل کام ہے۔ اچھی سہل عبارت میں چلتے چلتے کوئی الجھا ہوا اجنبی لفظ آجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زور کی ٹھوکر لگی ہو۔