دلاور حسین سعیدی کا مقدمہ
بنگلہ دیش میں استغاثہ اور تفتیشی ادارے مولانا دلاور حسین سعیدی کے خلاف انٹرنیشنل وار کرائمز ٹریبونل میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں۔ کوئی ایسا گواہ بھی سامنے نہیں لایا جاسکا ہے جسے سب کچھ اچھی طرح یاد ہو اور جو عدالتی کارروائی کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہو