نیا افغان صدر اور پاکستان سے تعلقات
سفارتی اور سلامتی کے امور کے تجزیہ کار اِس نکتے سے اتفاق کرتے ہیںکہ جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ افغانستان میں نئے صدر کے انتخاب سے دو طرفہ تعلقات بہتر ہوسکیں گے، اور دوستی کی راہ ہموار ہوسکے گی؟