بچوں سے بے نیازی کا رجحان
سوئٹزر لینڈ و سنگاپرور‘ کینیڈا و جنوبی کوریا جیسے مختلف المزاج ممالک میں اس تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں کہ جواں سال لوگ بچوں سے آزاد اپنے لمحات کو وسعت دے رہے ہیں۔ وہ اس وقت تک بچوں کی پیدائش کے لیے پروگرام ملتوی رکھتے ہیں تاآنکہ ۳۰ یا ۴۰ کی دہائی میں پہنچ جائیں بلکہ اس سے بھی زیادہ‘ لاولدیت کی بڑھتی ہوئی مدت ایک ایسے نکتے تک بالاخر پہنچ جاتی ہے جہاں کہ سرے سے کوئی اولاد ہی نہیں ہوتی ہے