
” حماس ، اسرائیل سے زیادہ خطرناک اور بدتر؟ “
مصر کی فوج نے گزشتہ برس اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے الگ کردیا۔ اس کے بعد مصر، سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات نے حماس کے خلاف محاذ سا بنالیا۔ اب یہ تمام ممالک حماس کے خلاف لڑائی میں بظاہر اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ یہی سبب ہے کہ تین ہفتے گزر جانے کے بعد بھی حماس اب تک کسی سیز فائر لائن کے نزدیک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔