پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر:6، شمارہ نمبر:23

مصر کی فوجی بغاوت کا احتساب
عوام کو زیادہ سے زیادہ خوفزدہ کرنا اور اپنی طاقت منوانا فوجی حکومت کا بنیادی مقصد تھا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے آٹھ ہفتوں میں چھ مرتبہ قتلِ عام کیا گیا۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت کم و بیش پانچ ہزار افراد کو شہید کردیا گیا۔ بیس ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں بارہ ہزار سے زائد کو ہنگامی حالت میں نافذ قوانین کے تحت پابندِ سلاسل کیا گیا