شمارہ نمبر: 153

مغل دہلی کے لیے نوحہ خوانی
ڈال رِمپل اس پس منظر میں اپنی نئی کتاب آخری مغل (The Last Mughal) میں اظہارِ خیال کرتا ہے۔ اس کی گفتگو بہادر شاہ ظفر کی الم زدہ شخصیت کے گرد گھومتی ہے اور نئی معلومات کا ایک خزانہ عطا کرتی ہے۔ پھر وہ ہندوستان میں انگریزوں کے قصے کو آگے لے جاتے ہوئے وہاں پہنچا دیتا ہے جہاں انگریزوں اور ہندوستانیوں کے تعلقات میں ایک عظیم تبدیلی واقع ہوئی تھی۔ ۱۸۵۷ء کا غدر۔ ڈال رِمپل یہ دعویٰ کرتا ہے کہ نہ ہی یہ غدر تھا اور نہ جنگِ آزادی تھی بلکہ ’’یہ ایک بالکل مختلف قسم کی عوامی بغاوت اور مزاحمتی کارروائیوں کا ایک سلسلہ تھا