پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر 7، شمارہ نمبر:1

مصر کا فوجی انقلاب اور مستقبل کے امکانات
مصر کے فوجی انقلاب نے عالمی سطح پر بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ جمہوریت کا اصل چہرہ کیا ہے؟ اسلامی تحریکات سے باطل اس قدر خائف کیوں ہے؟ اسلامی تحریکات کا مستقبل کیا ہو گا؟ وغیرہ۔ اخوان المسلمون کے ساتھ باطل کے حالیہ رویہ سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اسلامی تحریکات کے سلسلے میں اس کے عزائم کیا ہیں؟ وہ یہ گوارا نہیں کرسکتے کہ اسلام پسند اقتدار میں آئیں اور اسلامی نظام کے قیام کا راستہ ہموار ہو سکے