پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی
جلد نمبر:5، شمارہ نمبر:5

طیب ایردوان کو ’’مشکلات‘‘ کا سامنا!
ترک وزیراعظم رجب طیب اردغان کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر نئے دشمنوں کا سامنا ہے۔ ۹ برسوں کے دوران اردغان نے کئی محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں انہیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملتے رہے ہیں۔ کسی زمانے میں انتہائی طاقتور گردانے جانے والے جرنیلوں نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ان کی پارٹی اے کے پی (جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی) پر پابندی عائد کرانے کی سازش اور کوشش بارہا کی مگر ہر بار اردغان نے ان کا بھرپور انداز سے سامنا کیا