پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر: 7، شمارہ نمبر: 5

یوکرین کی بیماری کا یورپی علاج
یوکرین میں صورت حال پَل پَل بدل رہی ہے۔ دائیں بازو کے الٹرا نیشنلسٹ اور ان کے لبرل ساتھیوں نے مل کر یوکرینی پارلیمنٹ ’’رادا‘‘ (Rada) کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ منتخب مگر بدعنوان اور نااہل صدر یانوکووچ کا تختہ الٹا جاچکا ہے۔