شمارہ نمبر: 149

یروشلم کا غیرقانونی الحاق
جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم کے حوالے سے اپنے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے یروشلم کو بین الاقوامی حیثیت دینے کی سفارش کی تھی۔ تقسیم کی قرارداد میں یہ سفارش تھی کہ یروشلم کو ایک علیحدہ باڈی کی حیثیت دی جائے جو ایک خصوصی بین الاقوامی حکومت کے تحت ہو اور جس کا انتظام اقوامِ متحدہ کے ہاتھوں میں ہو. قرارداد میں یہ بھی سفارش کی گئی کہ شہر کو کسی فوجی نفری سے مبرا ہونا چاہیے اور یہ کہ اس کی غیرجانبدارانہ حیثیت کا اعلان کیا جانا چاہیے اور اسے برقرار اور محفوظ رکھا جانا چاہیے نیز کسی بھی نیم فوجی دستے کے قیام یا اس کی مشقوں یا اس کی سرگرمیوں کو اس شہر کے حدود کے اندر ممنوع قرار دینا چاہیے۔ اس دن سے لے کر آج تک یہ قرارداد کاغذ کے ایک ناکارہ ٹکڑے کی حیثیت رکھتی ہے