پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر:7، شمارہ نمبر:17

انڈونیشیا نئی راہ پر گامزن
جوکووی کے لیے بنیادی چیلنج کرپشن ختم کرنے کا ہوگا۔ انڈونیشیا میں کرپشن اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سرکاری مشینری میں رشوت لینا اب بھی کوئی بہت ناپسندیدہ بات نہیں۔ جوکووی پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ملک کو درست سمت میں لے جانے اور کرپشن سے پاک کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔