پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر: 7، شمارہ نمبر: 4

افغانستان کا غیر یقینی مستقبل
افغانستان میں اب صدارتی انتخاب کو دو ماہ رہ گئے ہیں۔ آئین کی رُو سے حامد کرزئی اب اِس منصب پر مزید فائز نہیں رہ سکتے۔ ایسے میں اُنہوں نے اہل وطن کی نظر میں تھوڑا بہت احترام پانے کے لیے امریکا کو للکارنے کا راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے چند ہفتوں کے دوران امریکا کی ہر بات ماننے کی روش ترک کرکے چند ایک فیصلے اپنی مرضی سے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں امریکا اور افغانستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں