شمارہ نمبر: 154

قسمت کے دھنی سپاہی
پاکستان کی فوج دنیا کی کئی دوسری مسلح افواج کی مانند تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ آج اس کی مالی سرگرمیوں کا حجم تقریباً دو سو ارب سرمائے کا حامل ہے جن میں فوج کے زیر کنٹرول ویلفیئر فائونڈیشن کی مالی سرگرمیاں بھی شامل ہیں اور جن کا دائرہ بینکنگ‘ انشورنس‘ لیزنگ اور رئیل اسٹیٹ سے لے کر پرائیویٹ سیکورٹی ‘ ایجوکیشن‘ایئر لائنز کارگو سروسز‘ گارمنٹس اور اہم زراعتی مصنوعات پر مبنی صنعتوں تک دراز ہے