پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر 7، شمارہ نمبر:2

سعودی عرب تنہا ہی چل دے گا
سعودی عرب عشروں سے اپنے مغربی شریکوں کا دوست رہا ہے۔ ان میں سے بعض مثلاً برطانیہ، کہ جہاں میں نے بطور سفیر کام کیا ہے، سے یہ تعلق تقریباً ایک صدی پر مشتمل ہے۔ یہ اسٹریٹجک اتحادی ہیں، جس کا ہم دونوں کو فائدہ ہے۔ حال ہی میں، یہ تعلقات آزمائش سے گزرے۔۔۔ خاص کر ایران اور شام کے حوالے سے اختلاف کی وجہ سے۔