سعودی عرب: بے فکری کے دن ختم ہوئے!

March 16, 2012 فیچر معارف 0

سعودی عرب میں ایک طرف بیروزگاری بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورت حال ملک کی معیشت پر بھی بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔ معاشرتی اور سیاسی تبدیلیاں حکومت پر اصلاحات کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

عرب بَہار اور اخوان المسلمون

March 16, 2012 فیچر معارف 0

اخوان انقلاب کے بجائے ارتقاء پر یقین رکھتی ہے یعنی ہر تبدیلی کو مرحلہ وار آنا چاہیے۔ اخوان اور اس کے ہم خیال گروپوں کو اسلامی معاشروں کی شناخت درست کرنے اور اقدار کو مستحکم کرنے سے زیادہ دلچسپی ہے۔ وہ اللہ کا نظام ہر حال میں اور ہر قیمت پر نافذ کرنے کے معاملے میں عجلت پسندی کا شکار ہیں نہ جذباتیت کا۔

ترکی میں غداری

March 16, 2012 فیچر معارف 0

ترکی اور روس میں جب بھی کوئی صحافی حکومت پر تنقید کرنے کی ہمت اپنے اندر پیدا کرتا اور ایسا کر گزرتا ہے تو جلد یا بدیر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پاتا ہے۔ روس کی طرح ترکی میں بھی حکومت کے مخالفین کو قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ بھی بسا اوقات مقدمات کا سامنا کیے بغیر

جنگی مقدمات اور گرفتاریاں اسلامی لہر کو روکنے کے لیے ہیں!

March 16, 2012 فیچر معارف 0

بنگلہ دیش کے معروف نشریاتی ادارے ’’اے ٹی این نیوز‘‘ نے سابق امیر، بنگلہ دیش جماعت اسلامی، پروفیسر غلام اعظم کا تفصیلی انٹرویو ۱۲؍دسمبر ۲۰۱۱ء کو پیش کیا۔ گرفتاری سے قبل ’’اے ٹی این نیوز‘‘ نے انٹرویو کو بنگلہ اور انگریزی زبان میں اپنی ویب سائٹ میں شامل کیا۔ جسے مسئلہ کی پیچیدہ نوعیت اور بیگم حسینہ واجد حکومت کے ارادوں سے آگاہی کے لیے قارئینِ ’’معارف فیچر‘‘ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

بحیرۂ جنوبی چین کا تنازع

March 16, 2012 فیچر معارف 0

پہلی جنگ عظیم میں جرمنی میدان جنگ بنا تھا۔ کئی ممالک کی افواج نے جرمن سرزمین پر اپنا ہنر آزمایا اور پھر یہ لڑائی کئی ملکوں پر پھیلی۔ یہی حال بحیرہ جنوبی چین کا بھی ہے۔ اس خطے میں کئی ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہو رہے ہیں۔ سمندری حدود کے تنازعے سے لے کر سمندر کی تہہ میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر پر ملکیت کے دعوے تک کئی ممالک بظاہر جنگ لڑنے تک پہنچ چکے ہیں۔