پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر: 7، شمارہ نمبر: 10
اچانک افریقا پر ’’نظرِ کرم‘‘ کیوں؟
امریکا اب تک افریقا میں جو کچھ کرتا رہا ہے اس کے لیے جواز یہ گھڑا ہے کہ اسلامی شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے یہ سب کچھ کرنا ناگزیر تھا۔ اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے کہ سارا جھگڑا توانائی کا ہے۔ افریقا میں تیل اور گیس کے ذخائر کو امریکا اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ افریقا میں چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے بھی بڑے مسائل پیدا کیے ہیں