پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی جلد نمبر:7، شمارہ نمبر: 20

افغانستان میں شراکتِ اقتدار
افغانستان میں شراکتِ اقتدار کا معاملہ ہمیشہ پیچیدہ رہا ہے اور اب بھی ہے۔ لسانی، نسلی، ثقافتی اور مسلکی طور پر بٹے ہوئے لوگ اقتدار کو جس طریقے سے آپس میں بانٹتے ہیں، وہ معاملات کو درست کرنے کے بجائے مزید بگاڑتا ہے۔ ہر فریق چاہتا ہے کہ اقتدار میں اُس کا حصہ زیادہ سے زیادہ ہو۔