پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:8، شمارہ نمبر:20

بھارتی محاصرے پر نیپال اقوام متحدہ میں!
ایک ایسے وقت میں کہ جب بھارتی قیادت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے حصول کے لیے سرگرداں ہے، خشکی میں گِھرے ہوئے (Land Locked) نیپال نے بھارت پر معاشی ناکہ بندی کا الزام عائد کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بھارت پر چھ عشروں سے ناگا لینڈ کو غیر قانونی طور پر ہتھیانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کی نیپال جیسے غریب ہمسائے کی طرف سے بھارت پر معاشی ناکہ بندی کا الزام بھارت کی ساکھ پر دھبّے کے مترادف ہے اور امریکا کی واضح حمایت کے باوجود بھارت کے لیے سلامتی کونسل میں مستقل نشست کا حصول مزید مشکل ہوجائے گا۔ بھارت نے کئی ماہ سے نیپال کے لیے بنیادی اشیا کی فراہمی [مزید پڑھیے]