پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی، جلد نمبر 7، شمارہ نمبر: 18

بھارت: شناخت کا مسئلہ
عوام نے کانگریس سے بدظن ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھرپور مینڈیٹ دیا تاکہ وہ اپنے ایجنڈے کے مطابق کام کرسکے اور اس کے پاس یہ جواز نہ ہو کہ اس کے پاس تو کوئی اختیار تھا ہی نہیں۔ بہت سے مبصرین کے نزدیک کانگریس کا زوال انقلاب سے کم نہ تھا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کانگریس کی کارکردگی سے بددل ہوکر لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیے۔ یہ کوئی انقلاب نہیں تھا بلکہ محض جذباتیت تھی۔